امیٹھی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے یوراج راہل گاندھی نے آج بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا بی جے پی سرکار ہماری سابقہ منصوبہ بندی اور ترجیحات کا افتتاح کرکے بھاجپا کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتی ہے ۔ اپنے انتخابی حلقہ امیٹھی کے دروہ راہل گاندھی نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ بی جے پی دوست ہمارے ذریعہ شروع کئے گئے منصوبوں کا ازسر نو افتتاح کر رہے ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ یہ کام ہم نے امیٹھی کے عوام کیلئے کیا تھا انھوں نے بالتفصیل ان منصوبوں کے نام گنوائے ۔ اس سے قبل راہل گاندھی بی جے پی پر تنقید کرچکے ہیں انھوں نے ایک گاؤں جگدیش پور کٹھورا میں چوپال لگا کر کہاتھا مودی جی اگر اپنے منصوبوں میں ناکام ہوچکے ہیں تو کہیں کانگریس اپنی حکمت عملی کے 60دنوں کے اندر تبدیلی لائے گی ۔